امریکی ہوائی اڈے پر حراست کے دوران شاہ رخ خان کی مدد کی: راجیو شکلا

امریکی ہوائی اڈے پر حراست کے دوران شاہ رخ خان کی مدد کی: راجیو شکلا

کانگریس رہنما اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے نیو آرک ہوائی اڈے پر اداکار شاہ رخ خان کو کئی گھنٹے روکا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نائن الیون کے بعد نام دیکھ کر اچانک جانچ کی جاتی تھی اور شاہ رخ خان کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شکلا کے مطابق ان کی مداخلت کے بعد کچھ ہی دیر میں شاہ رخ کو چھوڑ دیا گیا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں اے این آئی