ٹرین کی تاخیر سے امتحان چھوٹ گیا، طالبہ کو ریلوے سے 9 لاکھ 10 ہزار معاوضہ

ٹرین کی تاخیر سے امتحان چھوٹ گیا، طالبہ کو ریلوے سے 9 لاکھ 10 ہزار معاوضہ

اتر پردیش کے ضلع بستی کی طالبہ سمرِدھی کو امتحان میں شرکت سے محروم ہونے پر ریلوے کی جانب سے 9 لاکھ 10 ہزار کا معاوضہ ملے گا۔ 2018 میں لکھنؤ میں بی ایس سی بایوٹیکنالوجی کے داخلہ امتحان کے لیے جاتے ہوئے ان کی ٹرین ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کے باعث وہ امتحان نہ دے سکیں۔ 7 سالہ قانونی جدوجہد کے بعد ضلع صارف کمیشن نے 45 دن میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے