ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز نے 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 18.05 اوورز میں 111 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ مارکو یانسن نے 4 اور کیشو مہاراج نے 3 وکٹ لیے۔ بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 42 رنز بنائے۔