انڈین یوتھ کانگریس کے صدر اُدے بھانو چِب کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنوں نے مختلف صوبوں میں احتجاج کیا۔ دہلی کی عدالت نے انہیں اے آئی امپیکٹ سمٹ احتجاج کیس میں 4 روزہ پولس ریمانڈ پر بھیج دیا جبکہ پولس نے انہیں مبینہ طور پر احتجاج کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کارکنوں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ’ببر شیر‘ کہا اور ڈرنے سے منع کیا۔