کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو بھوپال میں پارٹی کی ’کسان مہا چوپال‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ کھڑگے نے پی ایم مودی پر ملک کے وقار سے سمجھوتہ کرنے اور کسانوں اور نوجوانوں کو ناکام بنانے کا الزام لگایا۔ پارٹی کارکنوں اور کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی عزت نفس سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔