’کیرلا اسٹوری 2‘ کا ٹیزر ہٹایا گیا، میکرز ہائی کورٹ میں فلم دکھانے کے لیے تیار نہیں

’کیرلا اسٹوری 2‘ کا ٹیزر ہٹایا گیا، میکرز ہائی کورٹ میں فلم دکھانے کے لیے تیار نہیں

کیرلا ہائی کورٹ نے ’دی کیرلا اسٹوری 2‘ کے میکرز کو حکم دیا کہ وہ ریلیز سے قبل عدالت کے لیے فلم کی نمائش کا بندوبست کریں۔ بعد میں میکرز نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں فلم دکھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے معاملے کی سماعت کل (25 فروری) تک کے لیے ملتوی کر دی۔ میکرز نے فلم کا ٹیزر واپس لے لیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی