کرکٹر رنکو سنگھ کے والد کھنچند سنگھ اسٹیج فور کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ گریٹر نوئیڈا کے یتھارتھ اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیے گئے تھے۔ رنکو ورلڈ کپ کے دوران والد کی عیادت کے لیے گئے اور پھر ٹیم کو جوائن کیا۔ تاہم زمبابوے کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے۔ کھنچند سنگھ علی گڑھ میں ایل پی جی سلنڈر سپلائی کا کام کرتے تھے۔