دہلی کی عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالتی فیصلے کے بعد دونوں رہنماؤں کو بڑی قانونی راحت ملی ہے۔ یہ مقدمہ دہلی کی مبینہ شراب پالیسی میں بے ضابطگیوں سے متعلق تھا جس پر طویل عرصے سے سیاسی اور قانونی کشمکش جاری تھی۔