دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا سمیت 23 ملزمان کو بری کیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت نے قرار دیا تھا کہ پالیسی کی تشکیل میں کسی مجرمانہ سازش یا بدنیتی کا ثبوت نہیں ملا۔ سی بی آئی نے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ اب ہائی کورٹ اس حکم کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی۔