این سی ای آر ٹی نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جماعت ہشتم کی سماجی علوم کی کتاب ’ایکسپلورنگ سوسائٹی: انڈیا اینڈ بیونڈ‘ واپس لے لی ہے۔ عدالت نے عدلیہ میں بدعنوانی سے متعلق باب پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اشاعت اور ڈیجیٹل ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ ادارے نے تمام افراد اور تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ کتاب واپس کریں اور متعلقہ مواد سوشل میڈیا سے حذف کریں۔