تہران میں امریکہ اور اسرائیل کے مبینہ مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی حملے ان کے دفتر کے قریب ہوئے تاہم رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل تھے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان محفوظ ہیں۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ جاری ہے۔