ایران کا بحرین میں امریکی اڈے پر حملہ دعویٰ، خطے میں کشیدگی جاری

ایران کا بحرین میں امریکی اڈے پر حملہ دعویٰ، خطے میں کشیدگی جاری

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ منامہ میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے تاہم نقصانات کی تصدیق نہیں ہو سکی اور امریکہ نے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود میں میزائل مار گرانے کا اعلان کیا۔ ایران نے اسے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں بی بی سی