دبئی میں زور دار دھماکوں کی آوازوں کے بعد برج خلیفہ کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے خلیجی خطے میں امریکی اہداف کے خلاف میزائل حملے کیے جن کے بعد متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں فضائی دفاعی نظام متحرک رہا۔ ابو ظہبی میں مبینہ طور پر میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک شہری ہلاک ہوا۔ حکام نے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح بتایا ہے۔