آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈا کے ویٹلاپالم گاؤں میں واقع پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوپہر تقریباً 2 بجے ہونے والے دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔