اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے ایرانی عوام سے حکومت کے خلاف احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع نسلوں میں ایک بار آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ آپریشنز کے بعد ایرانی عوام متحد ہو کر ’’ظالمانہ نظام‘‘ کا خاتمہ کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ضروری قرار دیا۔