ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی شہر بیت شمش میں آٹھ افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پورٹ زائد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا تبادلہ تیز ہوگیا ہے۔ ایران کے شہر تہران اور دیگر بڑے شہروں میں دھماکوں کی اطلاع ہے۔