ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر کے بعد پاکستان کے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہروں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولس نے فائرنگ کے ذریعہ ہجوم کو منتشر کیا۔ دوسری جانب عراق کے بغداد میں گرین زون کے قریب سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس استعمال کی۔ ایران کے بعد پاکستان اور عراق میں شیعہ مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے۔