ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کو خلیج میں 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج اور اتحادیوں کے لیے خطہ غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ اس نے ایرانی جماران کلاس کارویٹ کو نشانہ بنایا ہے۔