اتر پردیش کے پریاگ راج میں کولڈ اسٹوریج کا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ امونیا گیس لیک ہونے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ملبے تلے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولس، این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ موقع پر موجود ہیں۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حکومت نے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔