ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کی سختی سے تردید کر دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ایران نے اسے جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے کے لیے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔