دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے 1.037 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا جسے انہوں نے ’گرین بجٹ‘ قرار دیا۔ بجٹ کا 21 فیصد حصہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص ہے۔ طالبات کو سائیکلیں، ذہین طلبہ کو لیپ ٹاپ اور نومولود بچوں کے مفت ٹیسٹ جیسے اقدامات اس بجٹ میں شامل ہیں۔ راشن کارڈ رکھنے والوں کو ہولی اور دیوالی پر مفت ایل پی جی سلنڈر بھی دیے جائیں گے۔ سڑکوں کی بہتری کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔