کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کے بچے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی اسپتال پہنچے تاہم راہل بعد میں واپس چلے گئے۔ بیماری کی اصل وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔ سونیا گاندھی کو اس سے قبل جنوری میں سانس کی تکلیف کے باعث بھی اسی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔