آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ صوبہ کے مقامی لوگوں کی بقا اور شناخت کے لیے ہر الیکشن بہت ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرما نے کہا ’’آسام کے مقامی لوگوں کے لیے ہر الیکشن اہم ہوتا ہے کیونکہ ہمیں زندہ رہنا ہے اور اپنی شناخت کی حفاظت کرنی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’لوگ ہم پر پیار کی بارش کر رہے ہیں، ہمیں تمام سیٹیں جیتنے کا یقین ہے۔‘‘