کانگریس کو پارٹی دفتر خالی کرنے کا نوٹس ملا، قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور

کانگریس کو پارٹی دفتر خالی کرنے کا نوٹس ملا، قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور

حکومت نے کانگریس پارٹی کو دہلی میں واقع اپنے تاریخی 24، اکبر روڈ دفتر کو ہفتہ تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ عمارت گزشتہ 48 برس سے پارٹی کا مرکزی دفتر رہی ہے۔ اگرچہ کانگریس نے گزشتہ سال اندرا بھون میں نیا ہیڈکوارٹر قائم کیا تاہم اکبر روڈ دفتر تاحال استعمال میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی