ایران نے امریکہ کی جنگ ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ اپنے شرائط پر ہی ختم کی جائے گی۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ کی پیشکش غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط رکھیں جن میں امریکی و اسرائیلی حملوں کا مکمل خاتمہ، نقصانات کا ازالہ، جنگ کا اختتام اور آبنائے ہرمز پر خودمختاری کو تسلیم کرنا وغیرہ شامل ہے۔