دہلی کے علاقے کرول باغ میں جھنڈے والان کے قریب ایک تیز رفتار سلیپر بس الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا جب جے پور سے آنے والی بس تیز موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔ بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔