الہ آباد ہائی کورٹ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے 9 ملزمان کی جانب سے مقدمات ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ عدالت نے ان فسادات کو ’نسل کشی‘ اور ’انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ گواہوں کے بیانات میں تاخیر یا اصل پولس ریکارڈ کی عدم دستیابی مقدمہ ختم کرنے کی بنیاد نہیں بن سکتی۔ جسٹس انیش کمار گپتا نے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔