بھارتی پارلیمنٹ نے ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا جسے راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے پاس کیا گیا۔ بل میں ٹرانس جینڈر کی تعریف میں تبدیلی کرتے ہوئے خود شناخت کی شق کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے بل کو سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور اسے آئینی حقوق کے خلاف قرار دیا۔ بل کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو شناختی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔