ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ منصوبہ صرف امریکی اور اسرائیلی مفادات کو پورا کرتا ہے۔ تاہم ترکی اور پاکستان کی دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدے کیلئے بے چین ہے جبکہ ایران نے کہا کہ مذاکرات فی الحال جاری نہیں۔