کرناٹک میں ایک لرزہ خیز واقعے میں ایک شخص نے اپنی 28 سالہ بیوی کو پہلے سڑک کنارے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کر دیا۔ پولس کے مطابق اکشے اور شائلا گناگاپورا جا رہے تھے کہ راستے میں جھگڑا ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں بیوی کے مبینہ ناجائز تعلقات پر شبہ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے اور ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔