ایران نے بھارت، چین اور روس سمیت 5 دوست ممالک کو آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازرانی کی اجازت دے دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ کشیدگی کے دوران کیا گیا۔ ایران کی جانب سے اس اہم گزرگاہ کی جزوی بندش کے باعث عالمی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت اپنی توانائی ضروریات کے لیے مغربی ایشیا پر انحصار کرتا ہے۔