اسرائیلی وزیراعظم بنیا مین نتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی بندر عباس میں کی گئی اور وہ آبنائے ہرمز کی بندش میں ملوث تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعاون جاری ہے جبکہ ایران کی جانب سے اس حوالے سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔