مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں توانائی اور ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اور غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔