مہاراشٹر میں جعلی بابا پر خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

مہاراشٹر میں جعلی بابا پر خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

بھارتی صوبہ مہاراشٹر میں ایک خود ساختہ بابا پر 35 سالہ خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے روحانیت کے نام پر خاتون کو دھوکہ دیا، نشہ آور چیز دے کر زیادتی کی اور قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر کیس درج کر لیا گیا جبکہ حکام دیگر ممکنہ متاثرین کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے