الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ایک شادی شدہ مرد پر ایک بالغ عورت کے ساتھ رضامندی سے، لیو ان ریلیشن شپ کی وجہ سے پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ عدالت نے کہا کہ قانون اور اخلاقیات الگ ہیں اور اس معاملے میں کوئی ابتدائی جرم ثابت نہیں ہوتا۔ عدالت نے پولس کو جوڑے کو ہراساں نہ کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی مداخلت سے روک دیا گیا۔