امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات سے قبل اسلام آباد کو قلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاں سخت سیکیورٹی انتظامات نافذ کئے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں سڑکیں بند ہیں اور چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔اسکولوں اور بازاروں کو بھی بند رکھا گیا ہے۔ پاکستان نے امریکی وفد کو فُل پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ویزا آن ارائیول سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔