بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے راجیہ سبھا کے سابق نائب چیئرمین ہری ونش کو دوبارہ ایوان بالا کا رکن نامزد کردیا ہے۔ ہری ونش کی مدت 9 اپریل کو ختم ہوگئی تھی۔ انہیں سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر نامزد کیا گیا ہے۔ ہری ونش کا تعلق صحافت سے بھی رہا ہے اور وہ پارلیمانی امور میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔