آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتاراما راجو میں سیلفی لیتے ہوئے تین کم عمر لڑکیاں آبشار میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیاں پھسلن زدہ چٹانوں پر کھڑی تھیں کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے پانی میں گر گئیں۔ متاثرہ لڑکیاں تیراکی نہیں جانتی تھیں جس کے باعث تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔ مقامی افراد نے ایک لڑکی کو بچا لیا جبکہ تین کی لاشیں نکال لی گئیں۔