بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے اپنے چیمبر میں ایک مختصر تقریب میں حلف لیا۔ اس موقع پر جے پی نڈا، نرملا سیتا رمن، راجیو رنجن سنگھ، رام ناتھ ٹھاکر اور ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔ بہار میں ان کی دو دہائیوں کی حکمرانی کے خاتمے اور نئے وزیر اعلی کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔