بہار کے ضلع بکسر میں ایک شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکیورٹی خطرے میں ڈالنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم امل کمار تیواری نے غیر ملکی ایجنسی کی ویب سائٹ پر پیغام بھیج کر رقم کے بدلے سیکیورٹی میں نقب لگانے کی پیشکش کی تھی۔ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور جعلی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ملزم ڈارک ویب اور وی پی این کے ذریعے سرگرم تھا۔