بھارت میں مطلوب گینگسٹر ساحل چوہان کو تھائی لینڈ سے لایا جا رہا ہے دہلی

بھارت میں مطلوب گینگسٹر ساحل چوہان کو تھائی لینڈ سے لایا جا رہا ہے دہلی

بھارت میں مطلوب گینگسٹر ساحل چوہان کو تھائی لینڈ سے بے دخل کرکے دہلی لایا جا رہا ہے جہاں اسے پہنچتے ہی ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس حراست میں لے گی۔ حکام کے مطابق وہ متعدد جرائم اور کنٹریکٹ کلنگ کیسز میں مطلوب تھا اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھی اس کی تلاش تھی۔ چوہان مبینہ طور پر بیرون ملک سے جرائم چلا رہا تھا۔ دہلی ہوائی اڈے پر سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے