آئی پی ایل 2026 میں راجستھان رائلز کے 15 سالہ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی شاندار کارکردگی نے سب کو متاثر کردیا جنہوں نے 26 گیندوں پر 78 رنز بناکر ٹیم کو جیت دلائی۔ میچ کے بعد ویراٹ کوہلی نے نوجوان کھلاڑی کو آٹوگراف دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کا پیغام لکھا۔ سوریہ ونشی کی اننگز کے بعد انہیں اورنج کیپ بھی مل گئی جبکہ راجستھان کے کپتان ریان پراگ نے بھی ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔