جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران متعدد دیہات کو دھماکوں سے تباہ کردیا گیا جہاں گھروں اور عمارتوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سرحدی علاقوں میں مکمل بستیاں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم انسانی حقوق تنظیموں نے اسے شہری آبادی کی بڑے پیمانے پر تباہی قرار دیا ہے۔