مدھیہ پردیش کے ضلع شاجاپور میں پولس نے ایک 70 سالہ شخص کو بلیک میل کرکے تقریباً 33 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولس کے مطابق ملزمان نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے دوران بزرگ کی نجی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا اور جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ پولس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔