بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار 14 اپریل کو اہم کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے بعد ان کے استعفیٰ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ موجودہ کابینہ کا آخری اجلاس ہوسکتا ہے اور 15 اپریل کو نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ جے ڈی یو رہنما سنجے کمار جھا نے کہا کہ نتیش کمار مستقبل میں بھی صوبہ کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔