یوگنڈا کے آرمی چیف موہوزی کینیرگابا نے ترکی سے ایک ارب ڈالر اور ’خوبصورت ترین خاتون‘ کو شادی کیلئے دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ترکی سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوگنڈا کو ترکی سے ایک بلین ڈالر ’سیکیورٹی ڈیویڈنڈ‘ کے طور پر ملنا چاہیے، ترکی کے لیے، یہ واقعی ایک آسان سودا ہے۔