نوئیڈا کے صنعتی علاقے میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہوگیا جہاں مظاہرین نے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پتھراؤ کیا۔ مزدور تنخواہوں میں اضافے اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولس نے صورتحال قابو میں کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اور لیبر قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت دی ہے۔