گجرات کے سریندر نگر ضلع میں ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے یاتریوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتری سڑک کنارے کھڑے ڈمپر کے قریب سے گزر رہے تھے۔ ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی بعد میں دم توڑ گیا۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔