مہاراشٹر میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں باپ نے مبینہ طور پر اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش دریا میں پھینک دی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے بیٹے کو اسکول داخلے کے بہانے گھر سے لے جا کر دریا میں دھکیل دیا۔ بچے کی لاش بعد میں برآمد ہوئی جبکہ تحقیقات کے بعد والد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ بچے کی ولدیت پر شبہ تھا۔