نوئیڈا میں مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہوگیا جہاں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے اور پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔ اس کے بعد 300 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ احتجاج تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر شروع ہوا تھا تاہم کچھ بیرونی عناصر کی جانب سے حالات بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت نے ممکنہ سازش کے پہلو کی بھی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا ہے۔